بھارتی فوجیوں نے شوپیاں سے سات نوجوانوں کو گرفتار کر لیا
مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوںنے ضلع شوپیاںمیں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوںاورچھاپوں کے دوران سات نوجوانوںکو گرفتار کرلیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوںاورپولیس اہلکاروںنے ضلع کے علاقوں Kanjiavlar، وانگام ، سدرشان پورہ ، راکھ پورہ، امیرآباد، نارستان،Handew، باٹاپورہ اور درگ آباد کا محاصرہ کر کے بھارت مخالف مظاہروں میں شرکت کرنے پر سات نوجوانوںکو گرفتار کرلیا۔ گرفتار کئے گئے نوجوانوں میں معراج تانترے، آفریدی حسین، محسن رشیدلون، فاروق احمد بٹ ، شوکت احمد ٹھوکر،عبدالرشیدٹھوکراور آزاد احمد ایتوشامل ہیں۔ مقامی افراد نے میڈیا کو بتایا ہے کہ شدید سردی میں فوجیوں نے لوگوںکو گھروں سے باہر نکال کراکٹھا کیا ۔اہلکاروںنے چار نوجوانوں کو گھروںسے گھسیٹتے ہوئے باہر نکالا اور فوجی گاڑی میں ڈال کر لے گئے ۔ انہوںنے بتایا کہ انہیں ابھی تک معلوم نہیں ہے کہ ان نوجوانوںکو کہا ںلے جایاگیا ہے ۔انہوںنے مزید بتایا کہ فوجیوںنے امیر آباد ، نارگستان ، Handew،باٹا پورہ اور دراگدہ میں بھی چھاپے مارے۔ بھارتی فوجیوںنے پلوامہ کے علاقوں نارگستان ، گوسواور ترال ، بانڈی پورہ کے علاقے کلہامہ اور سوپور کے علاقے تارزو میں بھی تلاشی اور محاصرے کی کارروائیاں کی ہیں۔ادھر بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے راجوری اور جنوبی کشمیر کے علاقوں میں چھاپوں اور گھرگھر تلاشی کی کارروائی کے دوران دو مذہبی شخصیات کو گرفتار کرلیا ہے ۔ تاہم فوری طورپر گرفتار کئے گئے افراد کی شناخت معلوم نہیں ہو سکی ہے۔