ترکی کے ساتھ تعلقات ماضی کے مقابلے میں زیادہ بہتر ہیں۔ روس

روس کے نائب وزیر خارجہ سرگی ریاب کوف نے کہا ہے کہ ترکی کے ساتھ تعلقات میں کسی قسم کا بحران نہیں رہا ، ہمارے درمیان روابط کی نوعیت تسلی بخش ہے۔ روسی خبررساں ادارے کے مطابق ماسکو سے جاری کردہ بیاں میں انہوں نے ترکی اور روس تعلقات کے حوالے سے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان ماضی میں جو بحران پیدا ہوا تھا اس کا اثر ہمارے تعلقات پر نہیں پڑا۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں دونوں جانب سے تمام سیاسی و سفارتی مسائل حل کر لئے گئے ہیں اور یہی صورتحال ایران کے ساتھ بھی موجود ہے۔نائب وزیر خارجہ نے اس بات کی بھی یاد دہانی کروائی ہے کہ ترکی کے ساتھ توانائی و معاشی شعبوں سمیت بحیرہ اسود کے علاقے میں تعاون برقرار ہے۔