چین کی پاکستانی نوجوانوں کے وفد کو دورہ چین کی دعوت

وزیراعظم عمران خان کی نوجوانوں کے لئے کوششیں رنگ لانے لگی...پاکستان اور چین کے درمیان نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لئے سرکاری سطح پر اقدامات کا آغاز...دونوں ممالک کے نوجوانوں پر مشتمل یوتھ کمیٹی کے قیام کا فیصلہ... چین نے پاکستانی نوجوانوں کے وفد کو دورہ چین کی دعوت دے دی. چین نے تحریری طور پر پاکستانی دفتر خارجہ کو آگاہ کر دیا.کمیٹی کے قیام کا فیصلہ وزیراعظم کے دورہ چین کے نتیجے میں کیا گیا ہے.معاون خصوصی عثمان ڈار اور چینی سفیر نے ملاقات میں معاملات کو حتمی شکل دی.عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کے درمیان تجربات کا تبادلہ اور رابطوں کو بڑھایا جائے گا۔وزیراعظم کی ہدایت پر نوجوانوں کے لئے تاریخی اقدامات کر رہے ہیں۔ چین کی جانب سے دعوت نامہ ملنا نوجوانوں کے لئے بڑی کامیابی ہے،عثمان ڈار نے کہا کہ ملائشیاء اور جرمنی سمیت دیگر ممالک سے بھی رابطے جاری ہیں۔ نوجوانوں کو ترقی کے میدان میں آگے دیکھنا چایتے ہیں۔عثمان ڈار نے مزید کہا کہ سرکاری سطح پر چین کی دعوت قبول کر لی گئی ہے۔