اورنج لائن منصوبے پر اب تک ایک ارب 22 کروڑ ڈالر خرچ ہوچکے:رپورٹ
اورنج لائن ٹرین منصوبے پر لاگت کی تفصیلات پنجاب اسمبلی میں پیش کردی گئیں۔ رپورٹ کے مطابق منصوبے پر اب تک ایک ارب 22کروڑڈالر کی رقم خرچ ہوچکی ہے، منصوبہ رواں سال 30جولائی تک مکمل ہوجائے گا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اورنج لائن منصوبے کی تعمیرکے دوران 14انسانی جانیں ضائع ہوچکی ہیں، جاں بحق افراد کے لواحقین کو فی کس 21لاکھ 78ہزار روپے ادا کیے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اورنج لائن ٹرینمنصوبے کے لیے ایک ہزار 65کنال رقبہ اراضی ایکوائر کی گئی۔