چینی قونصلیٹ پر حملے میں کالعدم بی ایل اے کے دہشت گرد ملوث تھے۔ کراچی پولیس چیف

کراچی:ایڈیشنل آئی جی کراچی امیر شیخ نے بتایا کہ چینی قونصلیٹ پر حملے میں کالعدم بی ایل اے کے دہشت گردوں نے حملہ آوروں کی معاونت کی ، جبکہ حملے کی منصوبہ بندی اسلم اچھو گروپ نے افغانستان میں کی تھی۔کراچی پولیس چیف امیر شیخ نے میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ چینی قونصلیٹ پر حملے کی تحقیقات میں بہت سے نام سامنے ا?ئے ہیں اور واقعے میں ملوث کئی ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ دہشت گرد بلوچستان اور کراچی میں موجود تھے، جبکہ حملے کے سہولت کار ملزمان مختلف وقتوں میں چینی قونصلیٹ میں آکر بیٹھ کر ریکی کرتے رہے۔امیر شیخ نے بتایا کہ ریکی کرنے والے ملزمان زیادہ تر ویزہ سیکشن میں آکر بیٹھتے تھے اور جائزہ لیتے تھے، حملہ آور ملزمان اگست سے نومبر تک کراچی آتے جاتے رہے۔