ملک کے بالائی علاقے برف کی چادر سے ڈھک گئے, سوات, وادی کالام،مالم جبہ اور میاندم ویلی نے سفید چادر اوڑھ لی

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے ۔ملک کے بالائی علاقے برف کی چادر سے ڈھک گئے سوات کے بالائی علاقوں میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہوا تو وادی کالام، مالم جبہ اور کشمیرنے برف کی سفید چادراوڑھ لی اور بچوں نے بھی خوب ہلہ گلہ کیا۔برف سے ڈھکے پہاڑ، یخ بستہ ہوائیں،سوات کے بالائی علاقوں میں آسمان سے گرتے سفیدموتی وادی کالام،مالم جبہ اور میاندم ویلی نے سفید چادر اوڑھ لی،بچوں نے بھی گھروں سے نکل کر خوب ہلہ گلہ کیا۔ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔