کراچی: گاڑی میں آگ لگ گئی، 6 افراد جھلس کر جاں بحق
شہرقائد کے علاقے 2 منٹ چورنگی کے قریب گاڑی میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 6 افراد جھلس کر جاں بحق اور5 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے دو مختلف علاقوں میں گاڑی میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ دو منٹ چورنگی کے قریب گاڑی میں لگنے والی آگ نے 6افراد کی زندگیاں نگل لیں، جبکہ پانچ زخمی ہوگئے۔ ریسکیوذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی اور 4بچے بھی شامل ہیں، آگ گاڑی اور رکشے میں ٹکر کے بعد لگی۔ پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے واقعہ پر پہنچ گئیں، متعلقہ اداروں نے کارروائی کا آغاز کردیا۔ دوسری جانب گلستان جوہر بلاک 18میں چلتی گاڑی میں آگ لگ گئی، آتشزدگی کے باعث قریب سے گزرنے والی گاڑی بھی لپیٹ میں آگئی۔ اطلاع کے باوجود فائربریگیڈ عملہ ابھی تک نہیں پہنچا۔ آگ لگنے کی ابتدائی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جاتی ہے۔