وزیراعظم کاریلوے کوجدیدخطوط پر استوار کرنے کے حکومت کے عزم کااعادہ
وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ عام آدمی کی سہولت کے لئے پاکستان ریلوے کے بنیادی ڈھانچے اورآپریشنل نظام میں دوررس اصلاحات کے ذریعے بہتری لائی جائے گی۔نوشہرہ میں اضاخیل ڈرائی پورٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ ڈرائی پورٹ سامان کی نقل وحمل اور رسد کی معیاری خدمات فراہم کرے گی۔عمران خان نے کہاکہ عوام کی فلاح وبہبود حکومت کی پالیسیوں کامحور ہے اورریلوے کے شعبے میں مختلف بڑے منصوبوں کے ذریعے نمایاں بہتری لائی جائے گی۔وزیراعظم نے دوہزارچھ سے زیرالتواء منصوبوں کی تکمیل اورگزشتہ سال ریلوے کے شعبے میں دس ارب روپے کے ریونیوکی وصولی پروزیرریلوے شیخ رشید احمد کی کوششوں کوسراہا۔عمران خان نے زوردیاکہ پاکستان ریلوے اورپی آئی اے دونوں کونجی شعبے کے ساتھ مسابقت کے لئے آگے آناچاہیے۔انہوں نے کہاکہ حکومت غریب اورکم آمدنی والے طبقات کورہائش کی سہولت فراہم کرنے کیلئے کم لاگت کے پچاس لاکھ مکانات تعمیرکرے گی اوراس اقدام سے تعمیراتی شعبے سے منسلک چالیس صنعتوں کوفائدہ پہنچے گا۔وزیرریلوے شیخ رشید احمدنے اس موقع پراظہارخیال کرتے ہوئے ڈرائی پورٹ کانام تبدیل کرکے Pir Piyaiاضاخیل رکھنے کااعلان کیا۔ انہوں نے کہاکہ ٹریکرز کی تنصیب کے ذریعے ریلوے کے نظام کوکمپیوٹرائزڈ کیاجائے گا۔وزیردفاع پرویزخٹک نے ڈرائی پورٹ منصوبے کی تکمیل پروزیرریلوے شیخ رشید احمد کی خدمات کوسراہا اور ان سے درخواست کی کہ ریلوے کی زیرملکیت اراضی کے راستے متعلقہ علاقے کو گیس اورپانی کی فراہمی کی پائپ لائنیں بچھانے کی اجازت دی جائے۔)