مقبوضہ کشمیر میں 160 روز بھی بھارتی فوجی محاصرہ جاری
مقبوضہ کشمیر میں مقبوضہ وادی اور جموں اور لداخ کے مسلم اکثریتی علاقوں میں ہفتے کو مسلسل ایک سو ساٹھویں 160 روز بھی بھارتی فوجی محاصرہ جاری ہے جس کے باعث خوف اور بے یقینی کی صورتحال بدستور برقرارہے ۔دفعہ ایک سوچوالیس کے تحت عائد پابندیوں اور پری پیڈ موبائل ، انٹرنیٹ اور ٹیکسٹ میسجنگ سروسز کی معطلی کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات سامنا ہے۔جموں وکشمیر ینگ جرنلسٹس ایسوسی ایشن نے سری نگر میں ایک اجلاس میں بھارتی حکومت کی جانب سے انٹرنیٹ سروس کی مسلسل بندش کی مذمت کی ہے ۔ ادھر مقبوضہ کشمیر میں سول نافرمانی کی تحریک جاری ہے جنوبی ضلع شوپیاں میں پوسٹر چسپاں کئے گئے ہیں۔یہ پوسٹر ضلع کے مختلف علاقوں میں پائے گئے جن میں ترکہ وانگام، سندو شرمال اور مولو چتراگام شامل ہیں ۔ پوسٹرز میں والدین کو بتایا گیا کہ وہ اپنے بچوں کو آرمی اسکولوں میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے نہ بھیجیںاور شام کے بعد گھروں سے کم باہر نکلیں۔ادھر بھارتی دفاعی حکام نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں کنٹرول لائن فائرنگ سے دو آرمی پورٹرز ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوگئے۔