پی ڈی ایم آج مالاکنڈ میں پاور شو کیلئے تیار
پی ڈی ایم آج مالاکنڈ میں پاور شو کیلئے تیار ہے مالاکنڈ میں اپوزیشن کی ریلی اور جلسے کی بھرپور تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ جلسے سے سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سمیت دیگررہنما خطاب کریں گے۔ لیگی نائب صدر مریم نواز آج مالاکنڈ کے جلسے میں شریک نہیں ہوں گی۔ پاکستان ڈیموکرریٹک موومنٹ کے جلسے کے پیش نظر شہر استقبالی بینرز، پینا فلیکس اور اپوزیشن جماعتوں کے جھنڈوں سے سج گیا، دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے ریلی اور جلسے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے