ہمارا وقت گزر گیا اب ان کا وقت آنے والا ہے، جب قوم کے سامنے ان کے جرائم کی فہرست آئے گی ان کو کرہ ارض پر منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی:احسن اقبال

پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہمارا وقت گزر گیا اب ان کا وقت آنے والا ہے، جب قوم کے سامنے ان کے جرائم کی فہرست آئے گی ان کو کرہ ارض پر منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گیانہوں نے کہا کہ یہ اپنے آپ کو فرشتہ کہتے ہیں، فرشتہ کہہ کر انھوں نے پاکستان کو لوٹا اور مافیاز کی سربراہی کی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جاتی امرا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔احسن اقبال نے کہا کہ جس طرح انہوں نے پاکستان کے مفادات کا سودا کیا ہے جب اس کی تفصیلات سامنے آئیں گی ان کو کرہ ارض پر چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن حصہ بھی لے گی اور بھاری اکثریت سے کامیاب بھی ہوگی،: ضمنی انتخابات عمران خان کی پالیسیوں کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے امیدوار وزیر آباد اور ڈسکہ میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔احسن اقبال نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں جلسوں میں شرکت کررہی ہیں ۔ کہیں مرکزی قیادت اور کہیں نمائندہ قیادت جاتی ہے۔نواز شریف کو اشتہاری قرار دیئے جانے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اب شہزاد اکبر اور عمران خان کے اشتہاری ہونے کا وقت ہے۔ ہمارا وقت گزر گیا اب ان کا وقت آنے والا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب قوم کے سامنے ان کے جرائم کی فہرست آئے گی ان کو کرہ ارض پر منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔ یہ اپنے آپ کو فرشتہ کہتے ہیں، فرشتہ کہہ کر انھوں نے پاکستان کو لوٹا ہے پاکستان کے مافیاز کی سربراہی کی ہے