مریم نواز سے (ن) لیگ سیالکوٹ کے عہدیداران کی ملاقات
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز سے (ن) لیگ ضلع سیالکوٹ کے عہدیداران نے جاتی امراء لاہور میں ملاقات کی جس میں سکرٹری جنرل احسن اقبال ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطا اللہ تارڑ، نائب صدر خرم دستگیر، چوہدری عابد رضا شریک تھے ۔ملاقات میں مسلم لیگ (ن) ضلع سیالکوٹ کے ایم این ایز, ایم پی ایز, میئر, اور ٹکٹ ہولڈرز نے بھی شرکت کی ۔ ملاقات میں عہدیداران کی ضمنی انتخابات کے حوالے سے حکمت عملی,مشاورت اور دیگر امور پہ گفتگو کی گئی ۔