ترجمان پاک فوج :خود کش حملوں کے واقعات میں 97 فیصد کمی ہوئی

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار جی ایچ کیو میں پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔ جی ایچ کیو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ چیلنجز کے باوجود متحد ہو مشکلات کا سامنا کیا اور دہشتگردی کے خلاف کامیاب آپریشن کیے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ آپریشن ردالفساد کے تحت گزشتہ تین سالوں کے دوران 371173 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیے گؕئے جن میں 72 ہزار سے زائد اسلحہ اور ساڑھے 4 ٹن سے زائد بارود برآمد کیا گیا۔