بیجنگ نے نوول کروناوائرس پر قابو پانے کے لئے ٹیکسی اورمسافرگاڑیوں بارے اصول سخت کردیئے

مسافر گاڑی کے پلیٹ فارم کےایک ڈرائیور کا بغیر علامات والا نوول کروناوائرس کا کیس سامنے آنے کے بعد بیجنگ نےشہرمیں ٹیکسی اور مسافر گاڑیوں کی خدمات بارے اصول سخت کردیئے ہیں۔ضلع کے نائب سربراہ ژی شیان وے کے مطابق ڈرائیورضلع شن یی میں رہتا ہے جہاں پر حال ہی میں نوول کروناوائرس میں اضافہ ہواہے۔ اس نے حال میں 144مسافروں سے رابطہ کیا اور ان تمام کو مطلع کر دیا گیا ہے۔بیجنگ میونسپل کمیشن برائے ٹرانسپورٹ کے مطابق اس کیس کے بعد بیجنگ نے ٹیکسی یا مسافر گاڑی کے پلیٹ فارم کے ذریعے سفر کرنے والوں کیلئے خدمات حاصل کرنے سے قبل موبائل ایپ پر اپنی صحت کی حالت کا اندراج کروانا لازمی قرار دے دیا ہے۔ ڈرائیور ایسے مسافروں کو خدمات فراہم کرنے سے انکار کرسکتے ہیں جو اندراج نہ کروائیں۔کمیشن نے ضلع شن یی میں رہنے والے ڈرائیوروں کی ٹیکسی اور مسافر گاڑیوں کی خدمات معطل کردی ہیں۔ مسافر گاڑیوں کے پلیٹ فارمز کو ضلع کی جانب یا ضلع سے آرڈرز لینے سے روک دیاگیا ہے۔