پنجاب اور خیبر پختون خوا میں شدید دھند،موٹروے بند

موسم سرما کے آغاز کے بعد پہلی بارش کے بعد جہاں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے وہاں دھند نے بھی اپنا اپ دوبارہ دیکھانا شروع کردیا ہے۔پنجاب اور خیبر پختون خوا میں شدید دھند کے باعث موٹروے ایم1، ایم 2، ایم 4، ایم 11 بند کردیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پشاور سےبرہان تک اور ٹوکھر نیاز بیگ سے خا نقاں ڈوگراں تک دھند کے باعث موٹروے بند کردیا گیا ہے۔ اسکے علاوہ شیر شاہ سے روہڑی تک اور سمبڑیال سے کالا شاہ کاکو تک بھی دُھند کے باعث موٹروے بند کردیا گیا ہے۔ موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ عوام سے گذارش ہے کہ دھند کے موسم میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔ موٹروے پولیس کے مطابق دھند کے موسم میں گاڑیوں میں درمیانی فاصلہ عام حالات کی نسبت زیادہ رکھیں جبکہ سفر شروع کرنے سے پہلے اور دوران سفر مدد کی صورت میں ہیلپ لائن 130 سے مدد لی جاسکتی ہے۔