ایبٹ آباد:خراب سڑک کے باعث کیری ڈبہ کھائی میں جا گرا،خاتون سمیت 3افرادہلاک
ایبٹ آباد: مکول پائیں میں گورنمنٹ ہائی سکول کے پاس کیری ڈبہ کھائی میں جا گرا ،جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 3افراد جاں بحق ہوگئے ۔ ایبٹ آباد میں انتہائی افسوس ناک حادثہ روڈ خراب ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاشو ں کو ہسپتال منتقل کردیا ۔