پی ایس ایل7: آن لائن ٹکٹوں کی فروخت شروع

شائقین کرکٹ کے لئے بڑی خوشی کی خبر ہے کہ پی ایس ایل سیزن 7 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگئی ہے۔ پی سی بی کی جانب سے ٹکٹوں کی قیمتوں کے اعلان کے بعد بک می ڈاٹ پی کے نامی ویب سائٹ پر یہ ٹکٹ خریدے جارہے ہیں، شائقین کرکٹ کی جانب سے آن لائن ٹکٹوں کی خریداری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا جارہا ہے۔ خریدار آن لائن ٹکٹ خریدنے کےلیےشناختی کارڈ اور موبائل نمبر کا استعمال کرے گا، جس کے فوری بعد موبائل نمبر پر ویب سائٹ کی جانب سے ٹوکن نمبر بھیجا جائے گا، خریدار ٹوکن نمبر ایزی پیسہ یا جاز کیش کو دکھا کر ٹکٹ کی رقم ادا کرسکے گا۔