اتنا بڑا سانحہ ہوگیا، لیکن لوگ اب بھی مری جانے سے باز نہیں آرہے
اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اتنا بڑا سانحہ ہوگیا، لیکن لوگ اب بھی مری جانے سے باز نہیں آرہے ، سیاحوں کا داخلہ آج شام تک بند ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مری میں بہت زیادہ گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں، اتنا بڑا سانحہ ہوگیا لیکن یہاں سے لوگ مری جانے سے باز نہیں آرہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ برف میں پھنسی ہوئی گاڑیوں کو نکلاجارہا ہے، سیاح انتظار کریں، شام تک داخلہ بند ہے۔