مری سانحہ کے ذمہ دار سزا سے نہیں بچ سکیں گے، عثمان بزدار
لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں مری میں پیش آنے والےافسوسناک واقعے کی تحقیقات کا آغاز ہوچکا ہے، ذمہ دار سزا سے نہیں بچ سکیں گے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ غفلت یا کوتاہی کے ذمہ داروں کے خلاف بلاتفریق کارروائی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں جو افسر بھی قصور وار نکلا اس کیخلاف سخت ایکشن لیاجائے گا، ذمہ دار کسی صورت سزا سے نہیں بچ سکیں گے۔