حکومت نے کورونا ویکسین کا اہم ہدف حاصل کر لیا، اسد عمر

اسلام آباد: وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ 10 کروڑ افراد کو کورونا کی پہلی ڈوز کا ہدف حاصل کر لیا ہے۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز ویکسینیشن مہم میں ایک اور اہم سنگ میل حاصل کیا تاہم ہمیں ویکسین لگانے کی رفتار میں تیزی لانے کی ضرورت ہے۔ ویکسین سے متعلق انہوں نے مزید کہا کہ 10 کروڑ لوگوں نے کم از کم ایک خوراک حاصل کر لی ہے جبکہ ساڑھے 7 کروڑ افراد کو کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں دی جا چکی ہیں لیکن کام ابھی مکمل نہیں ہوا اور ہمیں ویکسی نیشن کی رفتار کو جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔