پہلی خاتون جج کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئیں ۔
مصر کی پہلی خاتون جج تہانی الجبالی کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئیں ۔ مصر کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق الجبالی کا انتقال 71 برس کی عمر میں ہوا ، وہ مصر کی عدلیہ کے اعلیٰ ترین عہدے سپریم آئینی عدالت کی سابق نائب صدر تھیں ۔ تہانی الجبالی کی پیدائش 1950 میں نیل ڈیلٹا صوبہ میں ہوئی ، انہوں نے منصورہ یونیورسٹی کی فیکلٹی آف لاء سے گریجویشن کیا اور بطور وکیل کام کیا ۔