آج شب 9 بجے مری کو کھول دیا جائے گا: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آج شب 9 بجے مری کو کھول دیا جائے گا۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے اعتراف کیا کہ ایک لاکھ 64 ہزار گاڑیاں مری گئیں، ہمیں روکنا چاہیے تھا۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اس حوالے سے کہا کہ لوگ رک نہیں رہے تھے، پولیس سے الجھ رہے تھے۔