امریکی مکس مارشل آرٹسٹ کیون لی نے دائرہ اسلام میں داخل ہونے کا باقاعدہ اعلان کردیا

امریکا کے پروفیشنل مکس مارشل آرٹسٹ کیون لی نے دائرہ اسلام میں داخل ہونے کا باقاعدہ اعلان کردیا۔ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں کیون لی نے مزید کہا کہ میں نے دین اسلام قبول کر لیا ہے اور ایک مسلمان کی طرح زندگی گزار رہا ہوں۔ویڈیو کے بعد اپنی ٹوئٹ میں کیون لی نے کہا کہ دین اسلام قبول کرنے کے بعد بڑی تعداد میں لوگوں نے میری حوصلہ افزائی کے لیے رابطہ کیا ہے۔ میں سوشل میڈیا پر آنے والے پیغامات اور فون کالز سن کر بہت اچھا محسوس کررہا ہوں۔
Just to clarify because I see the questions, I officially accepted Islam in my life in October 2021 I just have not come out publicly until recently. I want to start a podcast soon I can speak more in depth there
— Kevin Lee MTP (@MoTownPhenom) January 9, 2023
کیون لی نے کہا کہ بے شک اللہ سب سے بڑا کارساز ہے اور مجھے خوشی ہے کہ میں سیدھے اور سچے راستے پر گامزن ہوا۔