ملک میں ڈالر کی قدر میں ہر روز اضافہ جاری ، ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

ملک میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ آج بھی جاری رہا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 5 پیسے مہنگا ہوا ہے۔ انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 227 روپے 93 پیسے کا ہے۔انٹربینک میں گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 227 روپے 88 پیسے کا تھا۔علاوہ ازیں اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپیہ مہنگا ہوا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 238 روپے کا ہے۔