پنجاب میں سی ٹی ڈی کے لیے 69 نئی گاڑیوں کی خریداری کی منظوری

پنجاب کی صوبائی کابینہ نے کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (CTD) کے لیے 69 نئی گاڑیوں کی خریداری کی منظوری دی دے۔پنجاب میں دہشت گردی سے نمٹنے اور صوبے میں امن و امان کے حوالے سے صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہوم کیپٹن (ر) اسداللہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سی ٹی ڈی نےنیشنل ایکشن پلان پر عملدر آمد کے لئےگزشتہ7 سالوں میں بڑی کاروائیاں کیں۔کیپٹن (ر) اسداللہ کا کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کیے، ادارے کو دہشت گردی کے خلاف مؤثر اقدامات کے لئے مزيد ٹرانسپورٹ درکار ہے۔صوبائی کابینہ نے محمکہ انسداد دہشت گردی کے لیے 114 ملین سے زائد رقم سے 69 نئی گاڑیوں کی خریداری کی منظوری دے دی۔
سماء کو موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق کابینہ سے منظور ہونے والی رقم سے محکمہ سی ٹی ڈی کے لیے 4 فورچیونر، 6 وی ایٹ، پندرہ 125 سی سی اور 70 سی سی کی 45 موٹرسائیکلز خریدی جائيں گی۔