دوسرا ون ڈے، نیوزی لینڈ 261 رنز بنا کر آؤٹ

نیشنل سٹیڈیم کراچی میں جاری میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، ابتدا میں کیوی اوپنر فن ایلن جلد وکٹ گنوا بیٹھے تاہم کین ولیمسن اور ڈیون کانوے میں 181 رنز کی پارٹنرشپ قائم کرکے نیوزی لینڈ کی پوزیشن مستحکم کردی۔ ڈیون کانوے نے 13 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 101 رنز کی اننگز کھیل کر نسیم شاہ کی گیند پربولڈ ہوگئے جبکہ کپتان کین ولیمسن 85 رنز بناکرمحمد نواز کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ 32ویں اوور کے بعد نیوزی لینڈ کے مڈل آرڈر بلے باز ڈیرل مچل5 سکور جبکہ ٹام لیتھم 2 سکور بنا کر محمد نواز کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ، گلین فلپس 3 سکور بنا کر کیچ آؤٹ جبکہ مچل بریسویل8 سکور بنا کر اسامہ میر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔ نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنر 37 سکور بناکر رن آؤٹ ہوئے، اش سودھی 7 رنز بنا کر حارث راؤف کی گیند پر بولڈ جبکہ ٹم ساؤتھی بغیر کوئی سکور بنائے اسامہ میر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔