مونس الہٰی کے دوست احمد فرحان خان کو بازیاب کرکے لاہور ہائی کورٹ میں پیش کردیا گیا

کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور نے مونس الہٰی کے دوست احمد فرحان خان کو بازیاب کرکے لاہور ہائی کورٹ میں پیش کردیا۔لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس عالیہ نیلم نے احمد فرحان کی بازیابی کی درخواست پر سماعت کی، سماعت کے دوران سی سی پی او لاہور عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔عدالت میں مونس الٰہی کے قریبی دوست احمد فرحان کو بھی پیش کیا گیا۔وکیل امجد پرویز نے مؤقف اختیار کیا کہ ہمارا معاملہ حل ہوچکا ہے لہذا مزید کارروائی نہیں چاہتے، جس پر عدالت نے احمد فرحان کی بازیابی سے متعلق درخواست نمٹا دی۔