سندھ ہائی کورٹ نے مشہور اداکارہ مہوش حیات کے خلاف سوشل میڈیا پر موجود مواد ہٹانے کا حکم دے دیا۔مشہور اداکارہ مہوش حیات نے یوٹیوبر اور سابق فوجی افسر عادل راجا کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائرکی تھی۔مہوش حیات کی طرف سے دائر درخواست پر سماعت کے دوران ان کے وکیل بیرسٹر خواجہ نوید احمد نے کہا کہ عادل راجا نامی شخص جھوٹے الزامات لگا رہا ہے۔وکیل نے کہا کہ اداکارہ مہوش حیات پر سوشل میڈیا پر من گھڑت الزامات لگائے گئے، جس پر وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) اور سائبر کرائم سے رجوع کیا مگر کارروائی نہیں ہوئی۔عدالت نے اداکارہ کی درخواست پر وفاقی حکومت، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور ایف آئی اے کو نوٹس جاری کردیے۔
عدالت نے فریقین کو دو ہفتے میں جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔