لاہور: اعتماد کے ووٹ کے حوالے سے پنجاب اسمبلی کا اجلاس جاری ہے، جس میں حکومتی اتحاد اور اپوزیشن جماعتوں کے اراکین بڑی تعداد میں موجود ہیں۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہوا، جس میں شرکت کیلیے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ بھی پہنچ گئے ہیں اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اعتماد کے ووٹ کے حوالے سے کارروائی بھی کچھ دیر میں مکمل ہوجائے گی۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری ، اسد عمر سمیت دیگر بھی اسمبلی کی کارروائی دیکھنے کے لیے ایوان میں موجود ہیں جبکہ پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا ہے کہ اُن کے 187 اراکین کی تعداد پوری ہے۔
اعتماد کے ووٹ کی کارروائی، پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کو سرپرائز ملنے کا امکان
Jan 11, 2023 | 23:50