قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کشمیرمیں بھارتی فوج کی جانب سے کشمیریوں کو شہید کرنے کی پرزور الفاظ میں مذمت کی ہے
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کشمیرمیں بھارتی فوج کی جانب سے کشمیریوں کو شہید کرنے کی پرزور الفاظ میں مذمت کی ہے۔ خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ
بہادر اور غیور کشمیری عوام بھارتی ظلم وجبر کے سامنےسرنہیں جھکائیں گے۔ کشمیر کی آزادی کیلئے پیپلزپارٹی ماضی کی طرح کردار ادا کرتی رہےگی۔ انکا کہنا ہے کہ کشمیرکی حق خودارادیت سے محرومی عالمی برادری کی ناکامی ہے۔ عالمی برادری اپنے مفادات کی غرض سے مسئلہ کشمیر پر خاموش ہے۔ قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے شہدا کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ شہدا کا خون آزادی کشمیرکا سورج طلوع کرے گا۔