مسلم لیگ ن نے جے آئی ٹی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے اسے سپریم کورٹ میں چلینج کرنے کا اعلان کر دیا

حکومت نے جے آئی رپورٹ کو ردی قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کردیا، وفاقی وزیر احسن اقبال کہتے ہیں جے آئی ٹی رپورٹ دھرنا نمبر 3 ہے ، تمام سازشوں کو ناکام بنا دیں گے،یہ رپورٹ نہیں عمران نامہ ہے ،، جسے ردی قرار دے کر مسترد کرتے ہیں. خواجہ آصف نے کہا کہ جے آئی ٹی نے سورس رپورٹ پیش کی جس کی قانون شہادت میں کوئی گنجائش نہیں ، انہوں نے کہا کہ یہ رپورٹ ایک بے بنیاد کہانی ہے ، رپورٹ کے خلاف سپریم کورٹ میں قانونی جنگ لڑیں گے. بیرسٹر ظفراللہ کا کہنا تھا کہ یہ جے آئی ٹی نہیں بلکہ پی ٹی آئی رپورٹ ہے،، جس میں سیاسی الزامات کو رپورٹ کی شکل میں پیش کیا گیا،، جے آئی ٹی کے 4 ارکان قانونی معاملات کی سمجھ نہیں رکھتے، انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ مرتب کرنے کیلئے سب سے اہم گواہ کا بیان ہی ریکارڈ نہیں کیا گیا. شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ وہی ہے جس کے بارے میں ہم نے پہلے ہی بتا دیا تھا، لیگی رہنماؤں نے کہا کہ اگر کوئی مائنس ون کا فارمولا ہوا بهی تو وہ پلس ون میں تبدیل ہوجائے گا