لیگی وزرا کی پریس کانفرنس سے لگتا ہےگیم الٹ گئی ہے:ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری

تحریک انصاف نے بھی وفاقی وزرا کی پریس کانفرنس کا بھرپور جواب دیا،ترجمان فواد چوہدری کاکہناتھا کہ وزار کی نیوز کانفرنس سے لگتا ہےگیم الٹ گئی ہے. حکومت چاہتی ہے پورا پاکستان قطر جائے، قطری شہزادہ شریف خاندان کا گواہ ہے اس کو پیش کرنابھی حکمران خاندان کی ذمہ داری ہے، فواد چوہدری نےکہا،، کہ جیو اور جنگ گروپ کو حساس اداروں سے بہت تکلیف ہے،،قطری شہزادے کے مکرنے کے بعد حکومت نے نئی حکمت عملی بنا لی ہے جس کا مقصد فوج اور سپریم کورٹ کو متنازع بنانا ہے. تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا،،کہ ن لیگ نے پریس کانفرنس میں شکست تسلیم کر لی ہے. پاکستان بدل چکا، سپریم کورٹ کے فیصلے سے روگردانی کی کوئی گنجائش نہیں ہے