لازوال شاعری سےمداحوں کےدلوں پرراج کرنے والے شاعر قتیل شفائی کی سولہویں برسی آج منائی جارہی ہے

غزل کو نئی جہت دینے والے معروف شاعر قتیل شفائی چوبیس دسمبر انیس سو انیس کوخیبر پختونخوا کے علاقے ہری پور میں پیدا ہوئے، ان کا اصل نام اورنگ زیب خان تھا۔ غربت کے باوجود کام کے ساتھ ساتھ تعلیم بھی حاصل کی، ادبی تخلص قتیل کے ساتھ اپنے محترم استاد حکیم محمد شفاء کے نام کی مناسبت سے شفائی لگایا اور یوں اورنگ زیب خان قتیل شفائی کہلانے لگے، قتیل شفائی نے بہت سے نعتیہ اشعار بھی کہے
قتیل شفائی نے غزل کے ساتھ ساتھ گیت بھی لکھے،،جنہوں نے سننے والوں کے کانوں میں خوب رس گھولا،
ادبی خدمات کے اعتراف میں انھیں تمغہ حسن کارکردگی سے نواز گیا۔ قتیل شفائی گیارہ جولائی دو ہزار ایک میں اس فانی دنیا سے کوچ کر گئے۔