امریکہ میں فوجی طیارے کے حادثے میں 16 افراد ہلاک

امریکہ میں فوجی طیارے کے حادثے میں 16 افراد ہلاک یہ حادثہ پیر کو مقامی وقت کے مطابق شام چار بجے ریاست کے دارالحکومت جیکسن سے 100 میل کے فاصلے پر لا فلورے کاؤنٹی میں پیش آیا۔
ایمرجنسی مینجمنٹ کے ڈائرکٹر فریڈ رینڈل نے کہا کہ مرنے والے تمام 16 افراد میرین کور طیارے پر سوار تھے جن میں سے کوئی زندہ نہیں بچا
مسیسیپی کے گورنر فل برائنٹ نے اس واقعے کو 'المیہ' قرار دیا ہے۔