مطالبہ کرتے ہیں نوازشریف اپنی بات کا پاس رکھتے ہوئے وزارت عظمیٰ سے استعفا دیں،شاہ محمود

جے آئی ٹی رپورٹ پر اپوزیشن متحد ہو گئی ،، تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں میں ملاقات ہوئی ، جس میں وزیراعظم کے استعفے پر اتفاق کیا گیا ، شاہ محمود قریشی نے ایم کیو ایم سے بھی رابطہ کیا ،، کہتے ہیں اس رپورٹ کے بعد وزیراعظم نوازشریف سیاسی اور اخلاقی جواز کھوچکے
جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد اپوزیشن کے رابطوں میں تیزی آ گئی ،، اپوزیشن جماعتوں کا غیر رسمی اجلاس ہوا ،، پی ٹی آئی کے وفد نے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی ،، جس میں وزیراعظم کے استعفے سمیت دیگر معاملات پر اتفاق کیا گیا ،، ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی رپورٹ پر پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی کی رائےمتفق ہیں،جےآئی ٹی کی رپورٹ کے بعد نواز شریف اخلاقی اور قانونی جواز کھو چکے ہیں، نواز شریف کو فوری طور پر مستعفی ہونا چاہیے، وہ اپنے قول کے مطابق عہدہ چھوڑیں ،، انہوں نے بتایا کہ آج صبح فاروق ستار سے بھی ٹیلی فون پر بات ہوئی،، اور فاروق ستار کو نواز شریف کے استعفے کا مطالبہ بھی پیش کیا،اپوزیشن کی دیگر جماعتوں سے بھی رابطہ کیا جائےگا اور مشاورت کی جائےگی، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جے آئی ٹی نے پانامالیکس سے متعلق جامع اور مفصل رپورٹ دی ہے، اس رپورٹ کے بعد وزیراعظم نوازشریف سیاسی اور اخلاقی جواز کھوچکے،ہمیں اطمینان ہے کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ نے تحریک انصاف کے موقف کی تائید کی،
اپوزیشن لیڈر نے استعفے کے معاملے پر پارٹی سے مشاورت کا کہا ہے، شاہ محمود قریشی
فاروق ستار نے جواب دیا کہ وہ پارٹی سے مشاورت کےبعد بتائیں گے، شاہ محمودقریشی
تحریک انصاف کے نمایندہ وفد نے آج خورشید شاہ سے ملاقات کی ہے، شاہ محمود قریشی
ہمیں اطمینان ہے کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ نے تحریک انصاف کے موقف کی تائید کی، شاہ محمود
اس رپورٹ کے بعد وزیراعظم نوازشریف سیاسی اور اخلاقی جواز کھوچکے، شاہ محمود قریشی
جے آئی ٹی نے پانامالیکس سے متعلق جامع اور مفصل رپورٹ دی ہے،شاہ محمود
وزیراعظم نوازشریف کو فوری استعفا دے دینا چاہیے، شاہ محمودقریشی
اپوزیشن کی دیگر جماعتوں سے بھی رابطہ کیا جائےگا اور مشاورت کی جائےگی، شاہ محمودقریشی
نواز شریف کو اپنے قول کے مطابق استعفا دےدینا چاہیے، شاہ محمودقریشی
اپوزیشن لیڈر نے استعفے کے معاملے پر پارٹی سے مشاورت کا کہا ہے، شاہ محمود قریشی
جے آئی ٹی رپورٹ پر پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کا موقف یکساں ہے، شاہ محمود قریشی
آج کے اجلاس میں دیگر اپوزیشن جماعتوں سے بھی رابطہ کا فیصلہ کیا گیا، شاہ محمود