اسلامی تعاون تنظیم نے تحریک آزادی کشمیر کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کی

او آئی سی کے سیکرٹری جنرل یوسف بن احمد کی صدارت میں تنظیم کا اجلاس مغربی افریقی ملک کوٹ ڈی آئیوری میں ہوا،، اجلاس میں پاکستان، آذربائیجان، نائجیریا، سعودی عرب اور ترکی کے وزرا و سینئر حکام نے شرکت کی، پاکستانی وفد کی قیادت وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کی، رابطہ گروپ برائے جموں و کشمیر نے بھارتی تسلط کے خلاف کشمیری عوام کی قربانیوں پر خراج تحسین پیش کیا اور او آئی سی کی جانب سے کشمیریوں کے حق خودارادیت کی جدوجہد کی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا،او آئی سی نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی کی شدید مذمت کی اور قرار دیا کہ جموں و کشمیر کا تنازع خطے کے امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے اور اسے کشمیری عوام کی خواہشات اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے،، سیکرٹری جنرل نے کشمیریوں کو دہشتگردی سے منسلک کرنے کی کوششوں کو کوئی تسلیم نہیں کر سکتا