زمبابوے نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز جیت لی

زمبابوے نے سری لنکا کو ون ڈے سیریزمیں مات دے کر تاریخی فتح حاصل کرلی ، مہندرا راجہ پاکسے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم کی جانب سے 204 رنز کا ہدف 38.1 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا گیا، اوپنرز نے 92 رنز کی شراکت قائم کرتے ہوئے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا، اچھے آغاز کے باوجود زمبابوے کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں تاہم سکندر رضا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے27 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور چھکا لگا کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا،سکندر رضا مین آف دی میچ قرار پائے جبکہ اوپنر ہیملٹن مساکازا پلیئر آف دی سیریز قرار پائے۔