گوجرخان میں مسلم لیگ ن کے چیئرمین مرزا عنایت اللہ کے گھر پر فائرنگ سے انکی بیٹی اور اہلیہ جاں بحق ہوگئیں

گوجر خان کے علاقہ رائیاں گورسیاں میں نامعلوم افراد نے مسلم لیگ ن کے چیئرمین مرزا عنایت اللہ کے گھر پر حملہ کردیا۔ ملزمان کی فائرنگ سے مرزا عنایت اللہ کی اہلیہ اور بیٹی جاں بحق ہوگئیں۔ پولیس کے مطابق فائرنگ سے یوسی چیئرمین عنایت اللہ زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ جاں بحق خواتین کی لاشیں بھی ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔ فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی کا نتیجہ لگتا ہے۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔