منی لانڈرنگ کرنےوالا بندہ وزارت خزانہ کے عہدے پر نہیں رہ سکتا، اسحاق ڈار کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے: بابر اعوان

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماوں نے حکومت پر خوب تنقید کی ،، سینئر رہنما بابر اعوان کہتے ہیں کہ وزارت خزانہ پر ایسا شخص بیٹھا ہوا ہے جس نے دو جرائم کیے ،، بلیک منی اور منی لانڈرنگ والا شخص ایسے عہدے پر نہیں رہ سکتا ،، پی ٹی آئی اسحاق ڈار کے خلاف فوری مقدمہ درج کرنے اور گرفتاری کا مطالبہ کرتی ہے ،، اسکے علاوہ جو منی لانڈرنگ میں ملوث ہے سب کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا بھی مطالبہ کر ڈالاجبکہ پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان نعیم الحق کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی قوت بن چکی ہے ،، عمران خان کی اکیس سالہ جدو جہد درست ثابت ہو گئی وزیراعظم فوری طور پر استعفیٰ دی،، قوم کی لوٹی ہوئی دولت واپس لائی جائے ،، ملک میں کرپشن کے تمام دروازے بند ہو گئے ہیں،، ذاتی اثاثے بنا کر قوم سے چھپایا گیا ،،
پی ٹی آئی رہنماوں نے کہا کہ نواز شریف خود ایک آف شور کمپنی کے ہیڈ ہیں ،، اب پاکستان میں انکی بادشاہت کے زوال کا وقت آگیا ہے ،، اس پورے خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا جائے ،