تحریک انصاف نے وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب کے استعفے کے لیے قراردادیں پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے وزیر اعظم اور وزیر اعلی پنجاب سے مستفی ہونے کے مطالبے کی قرارداد جمع کرائی۔ قرارداد کے متن کے مطابق وزیراعظم اور وزیر اعلی پنجاب منی ٹریل ثابت کرنے میں ناکام رہے۔ بطور ڈائریکٹر حدیبیہ پیپر مل شریف برادران منی لانڈرنگ کے مرتکب ہوئے جس پر دونوں مستعفی ہوجائیں اور اپنے آپ کو قانون کے حوالے کر دیں۔ تحریک انصاف کے شعیب صدیقی کی جانب سے بھی استعفے کے مطالبے کی قرارداد جمع کرائی گئی ہے جس کے متن کے مطابق جے آئی ٹی کی ذمہ دار افسران نےسپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرا دی۔ شریف خاندان کرپشن، جھوٹ اور بددیانتی میں ملوث پایا گیا۔ نواز شریف صادق اور امین نہیں رہے۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ نواز شریف وزیراعظم کے عہدہ کے اہل نہیں وہ فوری طور پر وزارت عظمی مستفی ہوجائیں۔