میانمار میں مسلمانوں پر ظلم و ستم کے خلاف امریکہ بھی بول پڑا

میانمار میں مسلمانوں پر ظلم و ستم کے خلاف امریکہ بھی بول پڑا،، اقوام متحدہ میں امریکی مندوب نکی ہیلی نے اقوام متحدہ کےفیکٹ فائنڈنگ مشن کو میانمار جانے کی اجازت کا مطالبہ کر دیا ، اور کہا کہ روہنگیا مسلمانوں کےقتل، زیادتی اورٹارچرکی تحقیقات ہونی چاہیے،، تاہم میانمارحکومت نے تحقیقاتی کمیٹی کواجازت دینےسےانکار کر دیا ہے،، نکی ہیلی کا کہنا تھا کہ عالمی برادری میانمار میں ہونے والے مظالم کو نظرانداز نہیں کرسکتی، واضح رہے کہ یواین ایچ آرسی نے مارچ میں اس تحقیقاتی کمیٹی کااعلان کیاتھا