خورشید شاہ نے وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا

خورشید شاہ نے پارلیمنٹ ہاوس میں وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ،جس کے بعد اپنے چیمبر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی رپورٹ سے واضح ہوگیا کہ وزیراعظم ان کا خاندان اور شہباز شریف منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں، میاں صاحب کو فوری اپنے وعدے کےمطابق مستعفی ہوجانا چاہئے،خورشید شاہ کا کہنا تھاکہ کل کنٹینر سے پارلیمنٹ کو خطرہ تھا،آج نوازشریف اوران کی پارٹی کے رویے سے خطرہ ہے، نواز شریف نے خود کو وزارت عظمی سے الگ کرلیا تو تاریخ ان کو یاد رکھے گی، اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ملک کو سب سے بڑا خطرہ موجودہ حکومت سے ہے،اگر چاہتے ہیں ملک میں پارلیمنٹ اور جمہوریت چلے تو میاں صاحب مستعفی ہوجائیں