جے آئی ٹی رپورٹ آنے کے بعد وزیراعظم کے پاس استعفیٰ دینے سوا کوئی راستہ نہیں بچا:ناصر حسین شاہ

وزیراطلاعات سندھ ناصرحسین شاہ کا جاری بیان میں کہنا تھا کہ جے آئی ٹی رپورٹ آنے کے بعد بھی وزیر اعظم اپنی ضد نہیں چھوڑ رہے،نواز شریف کے پاس سوائے استعفیٰ دینے کے کوئی راستہ نہیں بچا، ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ وزیراعظم کو ان کے ماتحت چور کہہ رہے ہیں،جبکہ عدالتوں سمیت ملک کے دیگر ادارے بھی وزیراعظم نواز شریف کو چور قرار دے چکے ہیں،ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف نے ثابت کر دیا کہ وہ عہدہ بچانے کے لئے بچوں کو بھی قربان کر سکتے ہیں