ہم ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کو پی ایس پی میں شمولیت کی دعوت دیتے ہیں: مصطفی کمال

پی ایس پی ہاؤس میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مصطفی کمال کا کہناتھا کہ ایم کیو ایم بانی ایم کیو ایم کی تھی اور رہے گی،، ان کا کہناتھا کہ پی ایس 114 میں الیکشن ہارنے کے بعد ایم کیو ایم پاکستان کو اپنی سیاسی حیثیت معلوم ہوچکی ہے ، ہم فاروق ستار کو کو پی ایس پی میں شمولیت کی دعوت دیتے ہیں،
مصطفی کمال کا کہناتھا کہ 22 اگست کے بعد وجود میں آنے والی ایم کیو ایم پاکستان سے ایم کیو ایم قائد کو فائدہ حاصل ہوا ، اور وہ مظلوم بن کر دنیا کے سامنے اپنا چہرہ پیش کررہے ہیں ،، ایم کیو ایم قائد امریکہ کو پاکستان پر حملہ کرنے کی دعوت دے رہا ہے ،مصطفی کمال کا کہناتھا کہ پی پی نے سندھ میں کرپشن کی اعلی مثال قائم کی ہے اور تمام صوبوں میں پیپلز پارٹی سب سے کرپٹ حکومت کا ریکارڈ قائم کرچکی ہے ،،