پیپلزپارٹی نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئےحکمت عملی تیار کرلی

زرداری ہاؤس اسلام آباد میں پیپلزپارٹی کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی ہے، اجلاس میں وزیر اعظم پر استعفیٰ کا دباؤ بڑھا کر حکومت کو ٹف ٹائم دینے پر اتفاق کیا گیا ہے، پہلے مرحلے میں پارلیمنٹ میں حکومت پر شدید دباؤ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،، ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو حزب اختلاف کی جماعتوں کے رہنماؤں سے رابطے کریں گے،، اور انہیں حکمران جماعت پر وزیر اعظم نواز شریف کے استعفیٰ کیلئے دباؤ بڑھانے میں ساتھ دینے کیلئے رضا مند کریں گے،، بلاول بھٹو زرداری اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنے پر بھی مشاورت کریں گے