جھوٹ کی داستان ختم ہوچکی ،نوازشریف فوج اور عدلیہ سے لڑائی کے ایجنڈے پر ہے: سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد

راولپنڈی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید کاکہناتھا، بہت پہلے کہا تھا کہ نون کا جنازہ سپریم کورٹ سے نکلے گا، نوازشریف ملک و قوم کی خاطر استعفٰی دے کر گھر چلے جائیں،انہوں نے کہا کہ شیخ سعید نوازشریف کا فرنٹ مین ہے،پیر کو درخواست دونگا کہ نوازشریف کو جرح کے لیے بلایا جائے. شیخ رشید احمدکاکہناتھاکہ کلثوم نواز کے علاوہ پوراخاندان چوروں کاہے ، نوازشریف کی تو اپنی آف شور نکل آئی ہے ،، سپریم کورٹ میں کہا تھا کہ مریم نواز کے دستخط جعلی ہیں اور تمام دستاویزات جعلی ہیں ،، میری کہی ہوئی ہر بات چوٹی کے وکلاء کے سامنے ثابت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ پہلے پپو دو پرچوں میں فیل ہوا تھا اور اب نوازشریف کے نا اہل ہونے میں کوئی گنجائش نہیں۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ وہ نیب کی تفتیشی کمیٹی کے قیام کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دیں گے