ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستارنے وزیراعظم پاکستان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا

کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کاکہناتھاکہ اس وقت دانشمندی کامظاہرہ نہ کیا گیاتوصورتحال سنگین ہوسکتی ہے،، وزیر اعظم کے پاس اخلاقی جواز نہیں کہ وہ اپنے عہدے پر براجمان رہیں،، ہم وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہیں ، پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے فیصل سبزواری کا کہناتھا کہ ،، مصطفی کمال کراچی کی سیاست میں داخل ہونے کی کوشش کررہے ہیں،، جولوگ یہ بات کرتے تھےکہ ووٹ تقسیم ہیں ایم کیوایم پاکستان کے نتائج ان لوگوں کامنہ بند کرنے کے لئےکافی ہیں. اس موقع پرخواجہ اظہارالحسن کا کہناتھاکہ تین حکومتوں اور بائیکاٹ کا مقابلہ کیا ہے،، اگر دوسروں کے پاس عوام کی حمایت ہےتو الیکشن لڑ لیتے