جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد سٹاک مارکیٹ کریش ہونے سے ایک دن میں چار ارب روپے کا نقصان ہوا:وفاقی وزیر احسن اقبال

وفاقی وزیر احسن اقبال نے دیرپا ترقی میں نوجوانوں کا کردار کے موضوع پر منعقدہ کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ملک کی ترقی ان کی حکومت کا جرم بن گئی ہے۔ ہرجمہوری حکومت کے خلاف مقدمہ بنایا جاتا ہے۔ پہلے اٹھاون ٹو بی تھی آج عدالتی اٹھاون ٹو بی بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ حسین سہروردی سے نوازشریف تک کیوں پانچ سال پورے نہیں کرنے دیے جاتے۔ انہوں نے کہا انیس سو ساٹھ میں پاکستان جاپان کےمقابلےمیں ترقی کرتاہواملک تھا۔ ملک پینتیس سال مارشل لاوں کی نذرہوا۔ ملکی ترقی کیلیے سیاسی استحکام ضروری ہے۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد سٹاک مارکیٹ کریش ہونے سے ایک دن میں چار ارب روپے کا نقصان ہوا۔ نوے کی دہائی میں ہماری پیش کی گئی اصلاحات بھارت نے نافذ کیں اور ہم سے آگے نکل گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک جذبے کا نام ہے، آٹھویں نمبر کی کرکٹ ٹیم ورلڈ چیمپین بن گئی۔ ہونہار نوجوانوں کی موجودگی میں پاکستان کو کوئی نیچا نہیں دکھا سکتا۔ پاکستان کا مستقبل انتہائی روشن ہے۔