اسلام آباد میں وزیر اعظم کی زیر صدارت اعلٰی سطح کا مشاورتی اجلاس, وزیر اعظم نے رپورٹ کو سپریم کورٹ میں چلینج کرنے کا حکم دے دیا

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی زیر صدارت غیر رسمی اجلاس ہوا ۔۔جس میں وکلا کی جانب سے وزیر اعظم اور شرکاء کو جے آئی ٹی رپورٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی ،،،اجلاس میں جے آئی ٹی رپورٹ کے تمام پہلووں کا جائزہ لیا گیا ،، قانونی ماہرین کی جانب سے بتایا گیا کہ رپورٹ سیاسی جماعت کے الزامات کا مجموعہ ہے اس میں کسی بھی قسم کی شہادت کو مدنظر نہیں رکھا گیا ہے ،، وہی الزامات عائد کیے گئے ہیں جو ماضی میں لگائے جاتے رہے ہیں،، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے اسے سپریم کورٹ میں چلینج کیا جائے گا ،،،وزیر اعظم نے قانونئ ٹیم کو رپورٹ پر اعتراضات سے متعلق درخواست کی تیاری کی ہدایت کردی