لاہورمیں رکن پنجاب اسمبلی اوراس کی بیٹی کے مبینہ تشدد سے سولہ سالہ گھریلوملازم اخترعلی جاں بحق اورچودہ سالہ بہن زخمی ہوگئی

لاہورکے علاقے اکبری گیٹ کے محلہ ککے زئی میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا،ن لیگ کی رکن پنجاب اسمبلی شاہ جہاں اوراس کی بیٹی فوزیہ کے مبینہ تشدد سے گھریلو ملازم جاں بحق ہوگیا،شاہ جہاں مخصوص نشست پر پنجاب اسمبلی کی رکن منتخب ہوئی تھی،ادھر مقتول اخترعلی کے جسم پرتشدد کے بدترین نشانات پائے گئے ہیں، 16سالہ مقتول اختراعلی اوراس کی چودہ سالہ بہن عطیہ دو سالوں سے رکن پنجاب اسمبلی کے گھرمیں ملازم تھے. بچی کا کہنا ہے کہ اس کے بھائی اور اسے کھانے کیلئے کچھ نہیں دیا جاتا تھا، بھائی کو دودن سے تیزبخارتھا جس کی دوا بھی نہیں لینے دی گئی۔جبکہ ماموں نے بتایا کہ بچوں سے ملنے بھی نہیں دیا جاتا تھا۔ پولیس کی جانب سے مقتول کی لاش کو مردہ خانے منتقل کرنے کے باوجود پوسٹ مارٹم شروع نہ کیا جاسکا،پولیس لیگی ایم پی اے اوراس کی بیٹی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کوبھی تیارنہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاسی دباؤ کے بعد پولیس نے مقتول کے اہلخانہ کو کسی بھی قسم کا بیان دینے سے منع کردیا ہے،اہلخانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس اپنی مرضی کا مقدمہ کرانا چاہتی ہے